لاہور ہائی کورٹ میں جنسی ہراسگی کیس: جسٹس جواد کے معنی خیز ریمارکس

لاہور ہائی کورٹ میں جنسی ہراسگی کیس: جسٹس جواد کے معنی خیز ریمارکس
لاہور ہائی کورٹ نے حال ہی میں ایک درخواست رد کی جس میں ایک نجی یونیورسٹی کے استاد نے اپنی برخاستگی کے خلاف اپیل کی تھی ان پر ایک طالبہ نے جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا

اس مقدمے میں جسٹس جواد حسن کے الفاظ انتہائی معنی خیز ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جیسے پدرشاہی نظام میں خواتین کے لئے کام کرنے کا ماحول اکثر مشکل اور خطرناک ہوتا ہے جس کے باعث ان کا نوکری کا اختیار سلب ہوتا ہے