Get Alerts

پاکستانی لڑکیوں کو جھانسہ دیکر شادیاں کرنیوالا چینی باشندوں کا گروہ گرفتار

پاکستانی لڑکیوں کو جھانسہ دیکر شادیاں کرنیوالا چینی باشندوں کا گروہ گرفتار
لاہور: وفاتی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پاکستانی لڑکیوں کو جھانسہ دیکر شادی کرنیوالا چینی باشندوں کا گروہ گرفتار کر لیا۔

آفیسر جمیل میو نے کہا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی گئی جس کے دوران آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ افراد پاکستانی لڑکیوں سے شادی ایجنٹس کے ذریعے کرتے تھے۔

گزشتہ دنوں چینیوں کے بارے میں خبریں آرہی تھیں کہ وہ پاکستانی لڑکیوں سے شادی کے بعد انسے جسم فروش کرواتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔