پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوان شہید، آئی ایس پی آر

پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوان شہید، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاک فوج کی بارڈر پٹرولنگ پارٹی پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس سے   پاک فوج کے 6 جوان شہید ہو گئے۔ 



آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی طرف سے دہشت گردوں نے پاک فوج کی گشت پر مامور ٹیم پر حملہ کیا، شہید ہونے والوں میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، بچل، علی رضا، محمد بابر اور احسن شامل ہیں۔