پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان پاک فوج کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سپاہی عامل شاہ شہید ہو گیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، گذشتہ ایک ماہ کے دوران علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں 5 اہلکار شہید اور 31 زخمی ہوچکے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کی اس کارروائیوں کے تانے بانے 25 مئی کو خرکمر چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے سے ملتے ہیں۔ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے سہولت کار گرفتار کیے گئے، سہولت کاروں کی گرفتاری کے بعد خار کمر میں 25 مئی کا واقعہ ہوا۔