Get Alerts

شمالی وزیرستان:چیک پوسٹ پر حملہ ایک فوجی شہید،پانچ دہشت گرد مارے گئے،کرفیو نافذ

شمالی وزیرستان:چیک پوسٹ پر حملہ ایک فوجی شہید،پانچ دہشت گرد مارے گئے،کرفیو نافذ
شمالی وزیرستان کے بویہ چک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ آئی ایس پی ؤر کے مطابق جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شہید ہونے والے جوانوں میں حولدار اکبر شہید جبکہ سپاہی سعید، سپاہی یاسر اور سپاہی شفقت زخمیوں  میں شامل ہیں۔

شہید اور زخمی اہکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایف ٹی سی میرانشاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ ۔علاقے میں کرفیو نافذکر کے  بڑی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ مختلف ذرائع ابلاغ قبائلی علاقوں میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی  کے واقعات کو تشویشناک قرار دے رہے تھے اور اس حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ آیا قبائلی علاقہ جات میں دہشت گرد دوبارہ تو جمع نہیں ہو رہے؟