ضمانت کے بعد شہباز، نواز ملاقات

12:24 PM, 25 Oct, 2019

نیا دور
سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سروسز اسپتال پہنچ گئے۔

شہباز  شریف اور نواز شریف کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف بڑے بھائی سے ضمانت منظور ہونے پر بغل گیر ہوئے اور مبارکباد دی۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر نے شہباز شریف کو سر پر ہاتھ پھیر کر پیار دیا جبکہ شہباز شریف نے مریم نواز کے سر پر ہاتھ پھیرا اور بوسہ دیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے مریم نواز سے کہا کہ اللہ سب بہتر کرے گا۔
مزیدخبریں