https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1309456779814862849
یاد رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انٹیلیجنس کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو کہا گیا کہ نواز شریف کی سزا کے خلاف بینچ میں انکا نام بطور جج شامل نا کیا جائے کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ انتخابات سے قبل نواز شریف اور انکی صاحبزادی جیل سے باہر آئیں۔ کل جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ آرمی چیف نے انہیں کہا کہ ہم نواز شریف کے خلاف جو بھی کر رہے ہیں آپ اس میں مداخلت نا کریں۔
مریم نواز نے اپنی تازہ ٹویٹ میں ان دونوں ویڈیوز کو شامل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ نواز شریف کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔