اس ویڈیو میں اسحٰق ڈار کے بیٹے علی ڈار بھی موجود ہیں اور اس خاتون سے کہہ رہے ہیں کہ جھوٹے بہتان لگاتے ہوئے خدا کا خوف کرے جس پر خاتون انہیں بھی برا بھلا کہہ رہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی آوازیں کسنے اور ہلڑ بازی سامنے آئی تھی۔
https://twitter.com/alimdar82/status/1354019337699553280
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ بے گناہ لوگوں پر الزام لگانا آسمانوں سے زیادہ بوجھل ہے، یعنی بہت بڑا گناہ ہے۔ یا رب العالمین، ہمیں بہتان تراشی سے محفوظ رکھیں اور سرور کائنات، آقا حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا باعمل امّتی بنا دیں۔ آمین ثم آمین