لندن: خاتون کی اسحٰق ڈار اور بیٹے پر چیخنے چلانے اور کرپشن کے الزامات کی ویڈیو وائرل

لندن: خاتون کی اسحٰق ڈار اور بیٹے پر چیخنے چلانے اور کرپشن کے الزامات کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو ویڈیو بناتے ہوئے ایک خاتون اللہ سے ڈرنے کا مشورہ دے رہی ہےاور ان پر چیخ چلا رہی ہے۔ خاتون اسحٰق ڈار پر ملک کو لوٹ کر کھانے کا الزام عائد کررہی ہے۔ جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسحٰق ڈار اس خاتون کا مقابلہ کرتے ہوئے اسے جواب دے رہے ہیں ۔

اس ویڈیو میں اسحٰق ڈار کے بیٹے علی ڈار بھی موجود ہیں اور اس خاتون سے کہہ رہے ہیں کہ جھوٹے بہتان لگاتے ہوئے خدا کا خوف کرے جس پر خاتون انہیں بھی برا بھلا کہہ رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی آوازیں کسنے اور ہلڑ بازی سامنے آئی تھی۔

https://twitter.com/alimdar82/status/1354019337699553280

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے  کہ بے گناہ لوگوں پر الزام لگانا آسمانوں سے زیادہ بوجھل ہے، یعنی بہت بڑا گناہ ہے۔ یا رب العالمین، ہمیں بہتان تراشی سے محفوظ رکھیں اور سرور کائنات، آقا حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا باعمل امّتی بنا دیں۔ آمین ثم آمین