فردوس عاشق اعوان کی چھٹی؛ عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، سینیٹر شبلی فراز وفاقی وزیر اطلاعات مقرر

12:41 PM, 27 Apr, 2020

نیا دور
وفاقی حکومت کی کابینہ میں رد و بدل، وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے عہدہ واپس لے کر سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کو سونپ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا اور ان کی جگہ ‏سابق ڈی جی آئی ایس پی آر و سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کر دیا گیا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ اس وقت چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات کا عہدہ دیدیا ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ شبلی فراز کو وزیر اطلاعات و نشریات بنایا گیا ہے جبکہ پاک فوج کے سابق ترجمان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات بنایا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ان دونوں پر مشتمل ٹیم بہترین کام کرے گی۔

مزیدخبریں