رمضان کی آمد سے قبل چینی بحران: یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی غائب، مارکیٹ میں دام بڑھ گئے

11:41 AM, 27 Feb, 2021

نیا دور

ملک میں رمضان سے پہلے ہی چینی کی قلت شدید ہوگئی اور یوٹیلٹی اسٹورز سے چینی غائب ہوگئی۔


ذرائع کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر 2  روز سے چینی غائب ہے اور شہری کھلی مارکیٹ سے 30 سے 35 روپے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی فراہمی میں سات دنوں کا پرچیز اینڈ سپلائی گیپ ہے کیونکہ کارپوریشن مقامی مارکیٹ سے چینی خرید ہی نہیں سکے۔

مزیدخبریں