ملک میں رمضان سے پہلے ہی چینی کی قلت شدید ہوگئی اور یوٹیلٹی اسٹورز سے چینی غائب ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر 2 روز سے چینی غائب ہے اور شہری کھلی مارکیٹ سے 30 سے 35 روپے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی فراہمی میں سات دنوں کا پرچیز اینڈ سپلائی گیپ ہے کیونکہ کارپوریشن مقامی مارکیٹ سے چینی خرید ہی نہیں سکے۔