Get Alerts

صرف ہسپتال، میڈیکل سٹور اور کھانے پینے کی اشیا فراہم کرنے والے سٹور کھلے رہیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاک ڈاؤن پر تفصیلی گفتگو

صرف ہسپتال، میڈیکل سٹور اور کھانے پینے کی اشیا فراہم کرنے والے سٹور کھلے رہیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاک ڈاؤن پر تفصیلی گفتگو
پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صرف ہسپتال، میڈیکل سٹور او رکھانے پینے کی اشیا فراہم کرنے والے سٹور کھلے رہیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے تمام اہل وطن کو یوم پاکستان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہی کے دن ہمارے اسلاف نے دنیا کا نقشہ بدل دیا۔ آج تمام اکابرین کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ آج ہمیں ایک نیا چیلنج درپیش ہے، ایک آفت نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک بھی کرونا کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں، ایک بار مضبوط پاکستان کیلئے یکجا ہونا ہے، پاکستان کو چینلجز درپیش ہیں، چینلجز کا مقابلہ کر کے ہی قومیں ابھرتی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، ہم تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیا ہے۔ ایل او سی پر بھاری تعیناتی کے باوجود آرمی چیف نے ڈپلائمنٹ کا حکم دیا۔

ڈی جی نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہسپتال اور کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والی دکانیں اور میڈیکل سٹور کھلے رہیں گے۔ انٹرسٹی ٹرانسپورٹ صرف فوڈ سپلائی چین کیلئے استعمال ہو گی، تمام ایئر پورٹس 4 اپریل تک بین الاقوامی فلائٹس کیلئے بند رہیں گے، صوبائی حکومتیں اپنے اپنے صوبے میں ہدایت نامے جاری کریں گے، اصل بارڈر انسان اور کرونا وائرس کے درمیان ہے جس پر قابو پانا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشکل اور سخت فیصلے کرنے کا وقت ہے، کرونا وائرس کیخلاف آئسولیشن سے بھی زیادہ کوآپریشن ہے، دنیا نے زلزلے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اس قوم کو دیکھا ہے۔