سستی بولیوں کی منسوخی کے بعد چینی کی درآمد کے لیئے مہنگی بولیاں: یوٹیلیٹی سٹورز پر بنیادی قیمت ہی 98 روپے تک ہوگی

سستی بولیوں کی منسوخی کے بعد چینی کی درآمد کے لیئے مہنگی بولیاں: یوٹیلیٹی سٹورز پر بنیادی قیمت ہی 98 روپے تک ہوگی

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان  کو سرکاری سطح پر چینی درآمد کرنے کیلئے دوبارہ مہنگی بولیاں موصول ہوئی ہیں۔


ذرائع ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے مطابق 50 ہزار ٹن چینی کی دوبارہ درآمد کیلئے ٹینڈر پر بولیاں موصول ہوئیں جبکہ  چینی کی کم ازکم بولی 544.10 ڈالر فی ٹن موصول ہوئی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ کم سے کم بولی کے تحت درآمدی چینی کراچی پورٹ پر 90 روپے فی کلو میں پڑے گی۔


ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کو درآمدی چینی فراہم کرنے کیلئے دوبارہ ٹینڈر دیا گیا تھا اور موصول بولی کے حساب سے یوٹیلٹی اسٹورز کو چینی تقریبا 98 روپے کلو میں پڑے گی۔


میڈیا رپوٹس کے مطابق چینی کی درآمد کیلئے سب سے کم بولی الخلیج گروپ نے دی، چینی کی بولیوں کو ابھی تک منظور نہیں کیا گیا۔


ہ ٹی سی پی نے سودے کرنے کیلئے وفاق سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


حکام ٹی سی پی کے مطابق 50 ہزارمیٹرک ٹن چینی کا پہلا ٹینڈرمہنگی بولی کے باعث منسوخ کیا تھا جس پر وزرات صعنت وپیدوار نے دوبارہ چینی کی درآمد کا ٹینڈرجاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ منسوخ چینی کے ٹینڈرمیں کم سے کم بولی کے تحت درآمدی چینی90 روپے فی کلومیں ملتی، ٹرانسپورٹ چارجزکے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کو چینی96 سے98 روپے کلو میں پڑتی جبکہ منسوخ ٹینڈرمیں ٹی سی پی کو کم سے کم بولی 540.10 ڈالرفی میٹرک ٹن موصول ہوئی تھی۔