آرمی چیف نے چیف جسٹس بندیال کو سبق سکھا دیا - از عبدالمعیز جعفری
11:56 AM, 27 Jul, 2023
اگر آپ طاقتوروں میں سے بعض کرداروں کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ دینے کے لئے انصاف کی ڈھال کو استعمال کریں گے تو پھر آپ کو صبر اور شکر کے اسباق یاد کروائے جائیں گے۔ یہ اسباق آپ کو آپ کی مدت ملازمت کے بالکل آخر میں بھی پڑھائے جائیں تو بھی حقیقی چیف کے پڑھائے گئے اسباق کی گونج آپ کے بعد بھی سنی جاتی رہے گی۔ اس وقت جو آنسو نکلیں گے ان کا سبب آنسو گیس نہیں ہو گی اور جو کچھ بھی جل رہا ہوگا، اس کے ذمہ دار آپ ہوں گے، عبدالمعز جعفری