اگر آپ طاقتوروں میں سے بعض کرداروں کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ دینے کے لئے انصاف کی ڈھال کو استعمال کریں گے تو پھر آپ کو صبر اور شکر کے اسباق یاد کروائے جائیں گے۔ یہ اسباق آپ کو آپ کی مدت ملازمت کے بالکل آخر میں بھی پڑھائے جائیں تو بھی حقیقی چیف کے پڑھائے گئے اسباق کی گونج آپ کے بعد بھی سنی جاتی رہے گی۔ اس وقت جو آنسو نکلیں گے ان کا سبب آنسو گیس نہیں ہو گی اور جو کچھ بھی جل رہا ہوگا، اس کے ذمہ دار آپ ہوں گے، عبدالمعز جعفری