ماضی میں مارشل لاء کے دوران بھی جو آرڈرز آتے تھے ان کی زبان اتنی سخت نہیں ہوتی تھی جتنی آج کل کی آئی ایس پی آر پریس ریلیز کی ہے۔ فوج نے فیصلہ کر لیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں جو ملوث ہیں ان کا کورٹ مارشل ہوگا، ناصر بیگ چغتائی
نئے قانون سے متعلق پٹیشن جج چیمبر سے ہی پڑھ کر آئے تھے اور وہ اتنے پراعتماد نظر آ رہے تھے کہ آتے ہی انہوں نے کہہ دیا ہم نوٹس جاری کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس ایکٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لئے لارجر بنچ بننا چاہئیے تھا، عمران وسیم
اس سے قبل کور کمانڈرز کانفرنس کی پریس ریلیز بھی اتنی ہی سخت تھی جتنی آج والی ہے۔ 9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ سے فوج کی مراد ایک ہی شخصیت ہیں جن کی گرفتاری پر یہ سارا ردعمل آیا تھا، اعجاز احمد
ہم ہمیشہ سے اس بات کی مخالفت کرتے آئےہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کسی کو لائے، پالے، بنائے اور وزیراعظم کی کرسی پر بٹھائے۔ کیوں کہ ایسے تمام پراجیکٹ ناکام رہے ہیں۔ پہلے تجھے بنایا بنا کر مٹا دیا جتنے بھی فیصلے کیے سارے غلط کیے