’آئٹم گرل‘ کہنے پر مہوش حیات کا عامر لیاقت کو منہ توڑ جواب

’آئٹم گرل‘ کہنے پر مہوش حیات کا عامر لیاقت کو منہ توڑ جواب
اینکر پرسن و سیاسی رہنما عامر لیاقت کا اداکارہ کو ’آئٹم گرل‘ کہنا مہنگا پڑ گیا اور مہوش حیات نے بھی عامر لیاقت کی تنقید کا بھرپور جواب دیا۔

حال ہی میں مہوش حیات نے ٹوئٹر پر کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر مذمت کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس کے جواب میں عامر لیاقت حسین نے اداکارہ پر تنقید کی۔

عامر لیاقت نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’ تمغہ امتیاز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آئٹم گرل امتیازی بیانات دیں، اُنہیں پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہئیے اور ویسے بھی قاسم سلیمانی اگر حیات ہوتے تو کیا ایران میں انہیں پرفارم کرنے بلاتے؟‘۔

https://twitter.com/MehwishHayat/status/1213838006412619776?s=20

اداکارہ نے اپنے جواب میں عامر لیاقت کوکہا کہ یہ ’’ٓآئٹم گرل‘‘اپنی رائے اظہار کا کرنے کے لیے اپنا جمہوری حق استعمال کر رہی ہے جب کہ آپ اس معاملے کو ذاتی بنا رہے ہیں‘۔

اداکارہ نے عامر لیاقت کو کہا کہ ’مرد بنیں! ویسے اس مقدمے کا کیا ہوا جو آپ نے میری فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کے خلاف دائر کیا تھا، میں انتطار کر رہی ہوں‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے ٹوئٹر پر ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’یقین نہیں ہو رہا کہ نئے سال کے 72 گھنٹے گزرنے کے بعد ہی دنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے‘‘۔