کچھ لوگ مجھے پسند نہیں کرتے تو میں کیا کروں؟ مہوش حیات کا ایک اور بولڈ تصویر کے ذریعے عامر لیاقت کو جواب

کچھ لوگ مجھے پسند نہیں کرتے تو میں کیا کروں؟ مہوش حیات کا ایک اور بولڈ تصویر کے ذریعے عامر لیاقت کو جواب
پاکستان ٹی وی و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ایک اور بولڈ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے ناقدین کو جواب دے ڈالا۔

 ٹوئٹر پر اداکارہ نے  تصویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھا کہ’میں جانتی ہوں کہ بہت سے لوگ مجھے ناپسند کرتے ہیں ، لیکن میں کچھ نہیں کرسکتی کیونکہ ہر کسی کی پسند اچھی نہیں ہوتی۔‘

https://twitter.com/MehwishHayat/status/1222530880884920321?s=20

مہوش حیات اور عامر لیاقت کی جنگ ٹوئٹر پر اکثر ہوتی رہتی ہے، دونوں ایک دوسرے کو آڑے ہاتھوں لیتے نظر آتے رہتے ہیں۔


یاد رہے کہ گزشتہ دنوں معروف مذہبی اسکالر اور قومی اسبملی کے رکن عامر لیاقت نے مہوش کے فوٹو شوٹ کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے ایک شعر لکھا تھا۔


Image result for mehwish hayat

عامر لیاقت کی مہوش حیات کے حالیہ فوٹو شوٹ پر تنقید

اداکارہ مہوش حیات ٹوئٹر پر فعال نظر آتی ہیں اور عالمی مسائل پر مداحوں کو اپنی رائے سے بھی آگاہ کرتی رہتی ہیں۔ مہوش حیات کا شمار عالمی متاثر کُن شخصیات میں بھی ہوتا ہے۔


یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے پہلی بار مہوش حیات پر تنقید نہیں کی اِس سے قبل بھی جب مہوش حیات نے ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی فضائی حملے میں جاں بحق ہونے کی مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا تو اُس وقت بھی عامر لیاقت نے اداکارہ پر شدید تنقید کی تھی۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’آپ کو تمغہ امتیاز دینے کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ ’آئٹم گرل‘ اِس طرح کے امتیازی بیانات دیں، آپ کو پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہیے اور ویسے بھی اگر قاسم سلیمانی حیات ہوتے تو کیا وہ آپ کو ایران میں پرفارم کرنے کے لیے بُلاتے؟‘