تفصیلات کے مطابق ناروے کی حکومت نے مہوش حیات کو اپنے شعبے میں بہترین خدمات پر حسن کارکردگی کے اعزاز سے نوازا ہے۔
مہوش حیات کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی گئی جس میں وہ ایک تقریب سے خطاب کرتی نظر آرہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ اوسلو میں ہونے والی امن سے وابستہ تقریب میں موجود مہمانوں اور ناروے کی قابل احترام وزیراعظم میڈم ارنا سولبرگ کی موجودگی میں خطاب کرنے کا موقع ملا۔
مہوشن حیات نے کہا کہ تقریب میں مجھے اپنے شعبے میں گراں قدر خدمات پر حسن کارکردگی کا ایوارڈ بھی دیا گیا جب کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ مجھے بہترین تقریب میں امن کے فروغ میں سنیما کے کردار پر بات کرنے کا موقع ملا۔
واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل حکومت پاکستان کی جانب سے بھی مہوش حیات کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔