تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم و شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی نژاد کینیڈین صحافی طارق فتح پر غلط ویڈیو شیئر کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی نژاد کینیڈین صحافی طارق فتح سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر پاکستان کے خلاف بیانات جاری کرتے رہتے ہیں جس پر انہیں صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
طارق فتح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک پاکستانی خاتون پولیو ورکرز سے بدتمیزی کرتی نظر آئیں۔
اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستانی ماں نے دو پولیو ورکرز کے ساتھ برا سلوک اختیار کرتے ہوئے ان کے منہ پر دروازہ بند کر دیا اور کہا کہ وہ کبھی اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائیں گی۔
البتہ طارق فتح اس بات سے لاعلم نظر آئے کہ جو ویڈیو انہوں نے شیئر کی وہ حقیقی نہیں بلکہ 2018 میں سامنے آئی کامیاب فلم 'لوڈ ویڈنگ' کی ہے، جس میں اداکارہ مہوش حیات انسداد پولیو ورکر بنی ہیں۔
Change your glasses and look at the Cameras, it is a scene of the movie "Load wedding" ??.@MehwishHayat pic.twitter.com/VuWHhl5PlR
— Manzoor Nawaz (@Mnavax) January 15, 2020
اداکارہ مہوش حیات بھی اس معاملے پر خاموش نہ رہ سکیں۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں طارق فتح پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا شکریہ کہ آپ نے اپنی رائے کا اظہار کیا البتہ کچھ بھی پوسٹ کرنے سے قبل اگلی بار ذرائع کی تصدیق ضرور کر لیں، یہ میری فلم 'لوڈ ویڈنگ' کا ایک سین ہے، سین میں موجود پولیو ورکر میں ہوں اور دوسری بھی ایک اداکارہ ہے، اس فلم کے ذریعے ہم پولیو کے مسائل پر لوگوں میں شعور لانے کی کوشش کر رہے تھے۔
Thank u for giving ur 2 cents on this but pls first verify the source b4 posting next time. It’s a scene frm my movie”loadwedding”,the polio worker is me & that woman an actress.Through the film we were raising awareness of the issue.Glad 2 see our performances were so convincing https://t.co/ididoJJcxL
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 15, 2020
مہوش حیات نے مزید لکھا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہماری پرفارمنس اتنی حقیقی تھی کہ آپ بھی اسے سچ ماننے پر مجبور ہو گئے۔
یاد رہے کہ 'لوڈ ویڈنگ' 2018 میں سامنے آئی تھی جس میں مہوش حیات کے ساتھ فہد مصطفیٰ نے مرکزی کردار نبھایا۔ اس فلم کی ہدایات نبیل قریشی نے دی تھی جبکہ فضا علی مرزا نے اس فلم کو پروڈیوس کیا۔