شرمین عبید چنائے، اداکارہ مہوش حیات اور حسن شہریار آسکر ایوارڈ سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے

شرمین عبید چنائے، اداکارہ مہوش حیات اور حسن شہریار آسکر ایوارڈ سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے
فلمی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ آسکر کیلئے نامزدگیوں پر سلیکشن جاری ہے اسی سلسلے میں پاکستان میں بہترین فلموں کی نامزدگی کیلئے دو دفعہ آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے سلیکشن کمیٹی کی سربراہی کریں گی جبکہ انکے ساتھ اداکارہ مہوش حیات ،معروف فیشن ڈیزائینر حسن شہریار یاسین (HSY)، ڈائریکٹر اسد الحق اور موسیقار فیصل کپاڈیہ  فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ کیلئے پاکستانی فلم نامزد کریں گے۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ دو دفعہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین عبید کے ساتھ انکو نامزد کیا جانا ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نامزد کردا فلمیں دیکھنے کی منتظر ہیں اور یہی واحد راستہ ہے کہ پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو عالمی سطع پر متعارف کیا جائے۔

https://twitter.com/MehwishHayat/status/1314272215991570434

اسی ضمن میں معروف ڈیزائینر حسن شہریار یاسین( ایچ ایس وائے) کا کہنا ہے کہ وہ آسکر کمیٹی کا حصہ بننے پر فضر محسوس کر رہے ہیں۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں ڈائریکٹر اسد الحق اور موسیقار فیصل کپاڈیہ ہیں۔

https://twitter.com/HSYCOUTUREKING/status/1314146835045515264

یاد رہے کہ فلمی دنیا کا سب سے بڑا آسکر ایوارڈ ہر سال فروری میں منعقد ہوتا ہے جس میں دنیا بھر کی بہترین فلموں کو ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ تاہم اس دفعہ  کرونا وباء کے پیش نظر یہ ایوارڈ شو فروری کی بجائے اپریل میں ہونا طے پایا ہے۔