پاکستان کی دو مرتبہ آسکر انعام یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے اور دیگر نامور ڈائریکٹرز کے اشتراک سے بننے والی دستاویزی فلم ’آئی ایم سم باڈی‘ کو عالمی اعزاز ملا ہے۔
فلم نے میلانو انٹرنیشنل فیسٹیول میں ’گرلینڈ دی اونر‘ کا ایوارڈ جیتا ہے اور اس فیسٹیول کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی طرف سے توثیق حاصل ہے۔
فلم میں فٹبال آئیکون ڈیوڈ بیکھم کومہمان اداکار کے طور پر شامل کیا گیا ہے اور اس میں مختلف ممالک کے ان بچوں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے فٹبال کے سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ قطر میں حصہ لیا۔
کچھ بچے برازیل اور بنگلادیش سے، کچھ پاکستان سے جبکہ کچھ بچوں کو فلسطین کے مہاجر کیمپوں سے فلم میں شامل کیا گیا ہے۔
فلم کی شوٹنگ پانچ ممالک میں کی گئی ہے اور اس میں سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ سے پہلے اور بعد میں بچوں پر اثرات کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم کا ورلڈ پریمیئر رواں برس اکتوبر میں برازیل میں فیسٹیول دی ریو کے موقع پر کیا گیا تھا۔