معین علی سے متعلق گھٹیا تبصرے پر برطانوی کھلاڑی کا تسلیمہ نسرین کو منہ توڑ جواب

معین علی سے متعلق گھٹیا تبصرے پر برطانوی کھلاڑی کا تسلیمہ نسرین کو منہ توڑ جواب
بنگلہ دیشی سویڈش رائٹر تسلیمہ نسرین نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی جس میں انہوں نے برطانوی مسلمان آل راؤنڈر معین علی کے بارے میں متنازعہ بیان دیتے ہوئے لکھا کہ اگر معین علی کرکٹ میں نہ گھستے تو وہ شام میں داعش کے ساتھ کام کر رہے ہوتے۔

https://twitter.com/taslimanasreen/status/1378823388928438273

ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے یہاں تک کہ برطانوی باؤلر جوفرا آرچر نے ان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ کی طبیعت ٹھیک ہے، مجھے نہیں لگتا کہ آپ کی طبیعت ٹھیک ہے۔

https://twitter.com/JofraArcher/status/1379409054087397377

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی مسلمان کھلاڑی معین علی نے بھارتی پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنی کٹ سے الکوحل کا اشتہار ہٹوا دیا۔ برطانوی آل رائونڈر معین علی نے اپنی ٹیم چنائی سپر کنگز کی انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ وہ شراب کے اشتہار کے ساتھ یہ کٹ نہیں پہن سکتے۔

تسلیمہ نسرین نے شاید معین علی کے اس انکار کی بناء پر یہ ٹویٹ کی۔ تاہم سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں اور دیگر صارفین نے تسلیمہ نسرین کو حرف تنقید کا نشانہ بنایا۔

بعد ازاں تسلیمہ نسرین نے مختلف ٹویٹ کر کے وضاحت دینے کی کوشش کی کہ انہوں نے معین علی کے بارے میں یہ ٹویٹ طنزیہ انداز میں کی تھی تاہم ان کے خلاف اس لئے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کیونکہ وہ سیکولر سوچ کی حامی ہیں اور دقیانوسی مذہبی خیالات کی مخالفت کرتی ہیں۔

https://twitter.com/taslimanasreen/status/1379396677514231810