بی بی سی نے لاس اینجلیس کی ضلعی سرکاری وکیلکے حوالے سے لکھا ہے کہ رون جیرمی نے ان خواتین کو سنہ 2014 اور سنہ 2019 کے درمیانی عرصے میں نشانہ بنایا جب ان خواتین کی عمریں 25 سے 46 برس کے درمیان تھیں۔ انہوں نے 25 سالہ لڑکی کو مغربی بالی ووڈ کے علاقے میں ریپ کردیا تھا۔
رون جیرمی فحش فلموں کے مشہور ترین اداکاروں میں سے ہیں اور سنہ 1970 سے اب تک دو ہزار سے زیادہ ایسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ ان کی عمر 67 ہے۔ اگر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو رون جیرمی کو 90 سال تک کی قید ہو سکتی ہے، تاہم وہ ان الزامات سے انکاری ہیں۔