Get Alerts

پورن فلموں کے سٹار رون جیرمی پر 25 سالہ لڑکی سمیت متعدد عورتوں کا ریپ کرنے کا الزام

پورن فلموں کے سٹار رون جیرمی پر 25 سالہ لڑکی سمیت متعدد عورتوں کا ریپ کرنے کا الزام
عام طورپر فحش فلمیں یا پورن پر تشدد جنسی مناظرسے بھرپور ہوتی ہیں تاہم اب  فحش فلموں  کے مشہور اداکار رون جیرمی پر ریپ کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ ان  پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ 4 خواتین سے جنسی زیادتی کر چکے ہیں جن میں سے ایک کو انہوں نے ریپ کیا جبکہ دو پر وہ جنسی طور پر حملہ آور ہوئے۔

بی بی سی نے لاس اینجلیس کی ضلعی سرکاری وکیلکے حوالے سے لکھا ہے کہ  رون جیرمی نے ان خواتین کو سنہ 2014 اور سنہ 2019 کے درمیانی عرصے میں نشانہ بنایا جب ان خواتین کی عمریں 25 سے 46 برس کے درمیان تھیں۔ انہوں نے 25 سالہ لڑکی کو مغربی بالی ووڈ کے علاقے میں ریپ کردیا تھا۔ 

رون جیرمی فحش فلموں کے مشہور ترین اداکاروں میں سے ہیں اور سنہ 1970 سے اب تک دو ہزار سے زیادہ ایسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ ان کی عمر 67 ہے۔  اگر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو رون جیرمی کو 90 سال تک کی قید ہو سکتی ہے، تاہم وہ ان الزامات سے انکاری ہیں۔