نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم 2-1 سے سبقت حاصل کئے ہوئے ہے ۔کرائسٹ چرچ میں سات وکٹوں کی جیت کے ساتھ سیریز کا آغاز کرنے والی انگلش ٹیم کو گزشتہ دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سیریز کے دوسرے میچ میں مورگن الیون کو 21 رن اور تیسرے میچ میں 14 رنز سے شکست ملی ، لیکن اب انگلش ٹیم کی نظر نیپیئر میں کھیلے جانے والے چوتھے میچ پر مرکوز ہے ، جہاں سیریز میں جیت کی امیدوں کو برقرار رکھنے کا آخری موقع ہے ۔
شاید سب کی توجہ نیپیئر میچ پر مرکوز نہ ہو ، لیکن تیسرے ٹی 20 میچ کے چوتھے امپائر گرتھ اسٹریٹ سرخیوں میں آ گئے ہیں۔ دراصل برطانوی اخبار دی سن کے مطابق تیسرے ٹی 20 میچ کے آفیشیل چوتھے امپائر گرتھ ایک پورن اسٹار رہ چکے ہیں.
دی سن کی خبر کے مطابق گرتھ پر الزام ہے کہ انہوں نے پورن میگزین کیلئے اسٹیو پارنیل کے نام سے فوٹو شوٹ کروایا تھا ۔ اس معاملہ پر گرتھ نے مرر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ماضی کے فیصلوں کو لے کر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے ہیں ۔
پچاس سالہ گرتھ نیوزی لینڈ ہوٹل کونسل کے ہیڈ بھی رہ چکے ہیں ، لیکن ان کا ماضی سامنے آنے کے بعد انہوں نے یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ 2010 میں نیوزی لینڈ ہوٹل کونسل کی خاتون چیئرمین جینی لینگلے نے مرر کو بتایا تھا کہ انہوں نے گرتھ سے اس سلسلے میں بات کی تھی اور گرتھ نے انہیں بتایا کہ وہ چھ سال سے بھی پہلے کچھ فلموں میں شامل ہوئے تھے، جب وہ غیر شادی شدہ تھے اور آکلینڈ میں رہتے تھے۔
جینی نے بتایا تھا کہ انہوں نے کونسل کے اراکین کو اس بارے میں بتایا تھا، جو اس معاملہ سے پوری طرح سے غیر واقف تھے اور اس کے بعد انہوں نے گرتھ کا استعفی قبول کرلیا تھا۔