سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 3 دن قبل پریانکا ریڈی کا گینگ ریپ ہوا تھا جس کے بعد اس کو قتل کر کے اس کی لاش کو جلا دیا گیا تھا۔ آج بھارتی فحش سائٹس کی ٹاپ سرچ میں اس کا نام ہے۔
ٹوئٹر صارف نے مزید لکھا کہ لوگ اس خیال سے پریانکا ریڈی کا نام سرچ کر رہے ہیں کہ شاید اس کے ریپ اور قتل کی ویڈیو بنا کر یہاں اپلوڈ کی گئی ہو۔ کیونکہ یہ ہندوستان میں بہت عام ہے۔
Priyanka Reddy was gang raped, suffocated, and burned 3 days ago. Today, her name is the top search on Indian porn sites in case her attackers filmed her rape & murder—which is very common in India. pic.twitter.com/vzVYniYNIL
— Natalie Goes to Hell (@purpleproze) December 1, 2019
یاد رہے کہ بھارت میں چند روز قبل ہی یہ ہولناک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا تھا۔ جب بھارتی شہر حیدرآباد سے ویٹرنری ڈاکٹر پریانکا ریڈی کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی جسے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت میں اجتماعی زیادتی کے بعد خواتین کو قتل کرنے کے واقعات آئے روز پیش آتے رہتے ہیں اور اس حوالے سے بھارت کا شمار بدترین ممالک میں ہوتا ہے۔
بھارتی حکام کی اپنی رپورٹ کے مطابق صرف 2017 میں 33 ہزار سے زائد خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت کا شمار خواتین سیاحوں کے لیے غیر محفوظ ممالک میں ہوتا ہے اور گذشتہ سال عالمی ماہرین کی رائے پر مشتمل ایک سروے میں جنسی زیادتی کے واقعات کی بنا پر بھارت کو خواتین کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ملک قرار دے دیا گیا تھا۔