ماحولیاتی کانفرنس: امریکی صدر نے 40 ملکوں کو مدعو کرلیا، پاکستان کو دعوت نہیں دی گئی

12:55 PM, 27 Mar, 2021

نیا دور
امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ سمیت دنیا کے تقریباً 40 رہنماؤں کو اپریل میں مجوزہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ سربراہی کانفرنس 22 اور 23 اپریل کو آن لائن ہوگی۔  امید ہے کہ اس اجلاس سے زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی سے متعلق کاوشوں کو سمت دینے اور ماحول دوست اقدامات میں تیزی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

https://twitter.com/NatashaBertrand/status/1375534115362123788

امریکی صدر جوبائیڈن نے جرمن چانسلر، فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیر اعظم سمیت سعودی عرب، بھارت اور ترکی کے رہنماؤں کو بھی سربراہی اجلاس میں مدعو کیا ہے۔ تاہم پاکستان کے کسی بھی رہنماء کو اس کانفرنس میں مدعو نہیں کیا گیا۔

پاکستان کو اس کانفرنس میں نہ بلائے جانے پر بہت سے لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا۔

سینئر صحافی حامد میر نے امریکی صدر جو بائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ جس ملک نے بلین ٹری سونامی کا منصوبہ شروع کیا اسے اس کانفرنس میں کیوں نہیں بلایا گیا؟

https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1375715580519579649?s=1002
مزیدخبریں