منصور علی شاہ فیصلہ: سپریم کورٹ میں بغاوت؟ | عمران خان کی ضمانت | الیکشن کیس

07:31 PM, 27 Mar, 2023

نیا دور
عمر عطا بندیال جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اس وجہ سے نہیں بلا رہے کیونکہ انہیں لگتا ہے ان کی مرضی کے جج سپریم کورٹ میں تعینات نہیں ہو پائیں گے۔ جوڈیشل کمیشن کے ممبران کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ججز تعیناتی کے حوالے سے سنیارٹی کے اصول کو مقدم رکھنا چاہئیے، اخترحسین

اس وقت کا بحران ریاستی بحران کی صورت اختیار کر چکا ہے جس میں ریاست کے تینوں ستون گر چکے ہیں۔ ایسی عدلیہ جو خود تنازعات کا شکار ہو وہ ریاستی اداروں کے جھگڑے کس طرح ختم کروا سکتی ہے، ضیغم خان

اس جھگڑے کا واحد حل یہ ہے کہ فل کورٹ بنچ بنایا جائے اور وہ اس سارے مسئلے کو دیکھے۔ مگر یہ بھی اہم مسئلہ ہے کہ موجودہ ججز تو اکٹھے ہو کر چائے نہیں پیتے، فل کورٹ کیسے بنے گا، مطیع اللہ جان
مزیدخبریں