عمر عطا بندیال جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اس وجہ سے نہیں بلا رہے کیونکہ انہیں لگتا ہے ان کی مرضی کے جج سپریم کورٹ میں تعینات نہیں ہو پائیں گے۔ جوڈیشل کمیشن کے ممبران کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ججز تعیناتی کے حوالے سے سنیارٹی کے اصول کو مقدم رکھنا چاہئیے، اخترحسین
اس وقت کا بحران ریاستی بحران کی صورت اختیار کر چکا ہے جس میں ریاست کے تینوں ستون گر چکے ہیں۔ ایسی عدلیہ جو خود تنازعات کا شکار ہو وہ ریاستی اداروں کے جھگڑے کس طرح ختم کروا سکتی ہے، ضیغم خان
اس جھگڑے کا واحد حل یہ ہے کہ فل کورٹ بنچ بنایا جائے اور وہ اس سارے مسئلے کو دیکھے۔ مگر یہ بھی اہم مسئلہ ہے کہ موجودہ ججز تو اکٹھے ہو کر چائے نہیں پیتے، فل کورٹ کیسے بنے گا، مطیع اللہ جان