4  سال ملک کا نقصان ہوا، جنہوں نے یہ تجربہ کیا انکا احتساب ہونا چاہیئے: خواجہ آصف

سابق وزیرِ دفاع نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے جلسوں کے دوران نوجوانوں کو صرف بدتمیزی اور بد اخلاقی سکھائی گئی۔ نوجوانوں کے ساتھ 4سال تک جو ہوا۔ وہ سب کے سامنے آچکا ہے۔ نسلیں بگڑ جائیں تو سنوارتے سنوارتے وقت لگتا ہے۔

12:01 PM, 27 Nov, 2023

نیا دور

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مجھے اس کی توشہ خانہ کی کہانیاں سناتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔4سال تک ملک کا نقصان کرکے جنہوں نے تجربہ کیا۔ ان کا احتساب کرنا ہوگا۔

سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ معیشت 2 سال میں نہ صرف کھڑی کریں گے، بلکہ بھاگنے لگے گی۔ نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بننے والے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک ہر زبان پر یہ آچکا ہے کہ نواز شریف وزیر اعظم بننے والے ہیں۔ 4سال تک ملک کا نقصان کرکے جنہوں نے تجربہ کیا۔ ان کا احتساب کرنا ہوگا۔ پارٹی کے لوگوں نے کرپشن پر پورے ٹبر کو لگا رکھا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت عوامی عدالت ہے۔ 8 فروری کو عام انتخابات کے موقعے پر فیصلہ عوام نے ہی کرنا ہے۔ مہنگائی تو ختم ہوجائے گی لیکن اخلاقی روایات کو ٹھیک کیسے کیا جائے؟

سابق وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے جلسوں کے دوران نوجوانوں کو صرف بدتمیزی اور بد اخلاقی سکھائی گئی۔ نوجوانوں کے ساتھ 4سال تک جو ہوا۔ وہ سب کے سامنے آچکا ہے۔ نسلیں بگڑ جائیں تو سنوارتے سنوارتے وقت لگتا ہے۔

مزیدخبریں