انسداد دہشت گردی کے زرائع نے نیا دور میڈیا کو بتایا کہ یونیورسٹی بند کرنے کا بنیادی مقصد اسلام آباد کی سیکیورٹی محفوظ بنانی ہے تاکہ یونیورسٹی کے اندر ایک سرچ آپریشن کیا جاسکے مگر دوسری جانب یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کو صرف کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیا گیا ہے.
اسلام آباد: دہشت گردی کا خطرہ، اسلامک یونیورسٹی ہنگامی طور پر بند کرا دی گئی
11:38 AM, 27 Oct, 2020
پشاور مدرسے میں بم دھماکے کے بعد پنجاب اور اسلام آباد میں ہائی الرٹ ہو چکا ہے جبکہ اسلامک یونیورسٹی کو ایک ہفتے کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے دعوی' کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے دہشتگردی کے باعث الرٹ جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث یونیورسٹی فوری طور پر خالی کروا لی گئی ہے جبکہ ملک اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خطرے کی گھنٹی بجنے کے بعد کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ نے ہنگامی میٹنگ بلالی ہے۔ آئی جی اسلام آباد عامر ذولفقار خان نے اسلام آباد میں ناکوں پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔