وزیراعظم کے نام اپنے استعفے میں مفتاح اسماعیل نے تحریر کیا کہ آپ کی قیادت میں ملک کی خدمت کرنا باعث افتخار ہے۔ آج میں بطور وزیر خزانہ و وزیر ریونیو اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔
واضح رہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار نواز شریف کی ہدایت پر گزشتہ روز برطانیہ سے وطن واپس آ چکے ہیں اور چند روز میں وہ ملک کے وزیر خزانہ بن جائیں گے۔