ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ سے زائد نامناسب ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

ٹک ٹاک نے پلیٹ فارم کو محفوظ  بنانے کےلیے کمیونٹی گائیڈلائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 2023 کے دوران پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک کروڑ 41 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں۔

11:36 AM, 28 Oct, 2023

نیا دور

مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی مجموعی طور پر 10 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

جمعرات کو ٹک ٹاک نے 2023 کی دوسری سہ ماہی اپریل سے جون تک غلط معلومات سے نمٹنے اور پلیٹ فارم کو محفوظ  بنانے کے لیے   کمیونٹی گائیڈلائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ2023 کے دوران پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک کروڑ 41 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں۔ ٹک ٹاک سے ڈیلیٹ کی گئی ویڈیوز پلیٹ فارم پر موجود کل ویڈیوز کا سات فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر خودکار طریقے سے جعلی اکاؤنٹس میں اضافے کو روکنے کے لیے بھی احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ٹک ٹاک کے مطابق پاکستان میں خلاف ورزی کرنے والی 86.6 فیصد ویڈیوز کو ویوز ملنے سے قبل ہی ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کو تمام صارفین کے لیے ایک محفوظ، جامع اور مستند تجربے کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک جدید ٹیکنالوجی سے خلاف ورزی کرنے والے کانٹینٹ کی نشاندہی کر سکے گا۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز ایک ایسے تجربے کو فروغ دینے کے لیے تیار کی گئیں ہیں جو تحفظ، شمولیت اور مستند ہونے کو ترجیح دیتا ہے۔

ٹک ٹاک کی پالیسیاں ہر شخص پر اور تمام اقسام کے مواد پر لاگو ہوتی ہیں اور اپنے نفاذ کے حوالے سے مستقل اورمساوی طور پر نافذ رہنے کی کوشش کرتی ہیں۔

ٹک ٹاک پلیٹ فارم کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کے مرتکب مواد کی شناخت کرنے، جائزہ لینے اور مناسب کارروائی کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور انسانوں کا یکساں استعمال کرتا ہے۔

مزیدخبریں