ضلع وہاڑی میں مسلسل دوسرے دن پولیس نے احمدیوں کی قبروں پر درج مقدس تحریروں پر سیاہ رنگ پھیر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 26 ستمبر 2024 کو پولیس نے چک نمبر 245 ای بی ضلع وہاڑی کے قبرستان میں احمدیوں کے کتبوں پر لکھی مقدس تحریروں کو مٹا دیا۔ یہ واقعہ تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں پیش آیا۔
تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں موجود احمدی برادری کے مخالفین انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ احمدیوں کی قبروں پر نصب کتبوں پر لکھی مقدس تحریروں کو مٹایا جائے ورنہ ہم خود انہیں مٹا دیں گے۔ اس دھمکی پر پولیس نے انہیں جواب دیا کہ یہ کام پولیس خود کرے گی اور کسی مسلک کا کوئی فرد اس میں شامل نہ ہو گا۔ چنانچہ 26 ستمبر کی شام 5 بجے کے قریب 5 پولیس اہلکار قبرستان پہنچے اور انہوں نے احمدیہ قبرستان میں احمدیوں کی قبروں پر نصب کتبوں پر لکھی مقدس تحریروں پر سیاہ رنگ پھیر دیا۔
گگو منڈی؛ پولیس نے 13 احمدی قبروں پر نصب کتبوں پر سیاہی پھیر دی
قبل ازیں تھانہ گگو منڈی کی حدود میں 25 ستمبر کو 13 احمدیوں کی قبروں کے کتبوں پر درج مقدس تحریروں پر پولیس نے تحریک لبیک سے تعلق رکھنے والے انتہاپسندوں کے مطالبہ پر سیاہ رنگ پھیر دیا تھا۔