لاہور: سوتیلے باپ کی کمسن لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی، ایک حاملہ ہوگئی

12:13 PM, 29 Apr, 2020

نیا دور

  لاہور پولیس نے دو کمسن بہنوں کے ساتھ مبینہ  جنسی زیادتی کے الزام میں ان کے سوتیلے باپ کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچیوں کی میڈیکل رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔


 بی بی سی نے ڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور  کے ترجمان کے حوالے سے  بتایا ہے  کہ متاثرہ لڑکیوں میں سے  ایک جو کہ بڑی ہے اور اسکی عمر 14سال ہے  کے حاملہ ہونے کی بھی تصدیق ہو چکی ہے۔ تاہم دوسری متاثرہ بچی کے حوالے سے اس بات کی تصدیق تاحال نہیں ہو پائی ہے۔

بی بی سی کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کی عمریں بالترتیب 14 اور 12 برس ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور پولیس  کے ترجمان کے مطابق ملزم گذشتہ کئی ماہ سے مبینہ طور پر دونوں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔

اس کیس کے حوالے سے اہم بات یہ ہے کہ لاہور کی رہائشی خاتون نے حال ہی میں تھانے میں رپورٹ درج کروائی تھی  جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ان کا دوسرا شوہر گذشتہ آٹھ سے نو ماہ سے ان کی دو کمسن بیٹیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کر رہا تھا۔
مزیدخبریں