وزیر اعظم عمران خان کا عمرہ پر سعودیہ جانے کا امکان: شاہی خاندان کو ترکی، چین، ایران سے تعلقات پر بریف کریں گے

11:16 AM, 29 Aug, 2020

نیا دور
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے وزیراعظم عمران خان کا عمرہ پر جانے کا امکان ہے، اس دوران وزیراعظم کی سعودی حکمرانوں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔


مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے اس بابت آرمی چیف اور وزیر خارجہ شاہ محمود سے بھی مشورہ کیا ہے اور وہ کرونا کی صورتحال بہتر ہونے کی صورت میں اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرہ کرنے جائیں گی۔

مزیدخبریں