روزنامہ دنیا میں کیے گئے دعویٰ کے مطابق ملاقات کی صورت میں وزیر اعظم سعودی حکمرانوں کو چین، ایران اور ترکی کے ساتھ تعلقات بارے اعتماد میں لیں گے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ دوسری طرف سعودی عرب نے بھی اپنے سفیر نواف سعید المالکی کو متحرک کردیا ہے اور وہ مسلسل پاکستان کے فیصلہ سازوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے اس بابت آرمی چیف اور وزیر خارجہ شاہ محمود سے بھی مشورہ کیا ہے اور وہ کرونا کی صورتحال بہتر ہونے کی صورت میں اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرہ کرنے جائیں گی۔