سعودی شاہی خاندان کے تین سینیئر اراکین حراست میں

سعودی شاہی خاندان کے تین سینیئر اراکین حراست میں

امریکی ذرائع ابلاغ  کے مطابق سعودی شاہی خاندان کے تین سینیئر اراکین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔


حراست میں لیے گئے اراکین میں سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کے چھوٹے بھائی بھی شامل ہیں تاہم  یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان افراد کو کن وجوہات کی بنا پر حراست میں لیا گیا ہے۔ 

حراست میں لیے جانے والوں میں سے دو سلطنت میں انتہائی بااثر شخصیات ہیں ۔ جبکہ ان  حراستوں کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ اس سے قبل 2017 میں بھی میں محمد بن سلمان کے احکامات پر سعودی شاہی خاندان کے متعددوزرا اور کاروباری شخصیات کو گرفتار کیا گیا تھا۔