فواد چودھری کے خلاف درخواست سمیع اللہ ابراہیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر رکھی ہے جس میں فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے.
درخواست گزار نے اپنے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ فواد چوہدری نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کی ہے جن کی وجہ سے وفاقی وزیر فواد چوہدری صادق اور امین نہیں رہے اس لئے
ان کو آئین کے آرٹیکل 62 (ون) ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔
فواد چودھری نااہلی کیس کی سماعت سنگل بنچ کریگی جن کی سربراہی چیف جسٹس اطہر من اللہ کررہے ہیں اور پیر کے روز وہ خود کیس پر سماعت کرینگے.
عدالت نے درخواست میں فواد چوہدری اور الیکشن کمیشن کو پہلے ہی نوٹس جاری کر رکھے ہیں