Get Alerts

اثاثے چھپانے کا الزام: فواد چوہدری کی نا اہلی کی درخواست عدالت میں سماعت کے لئے مقرر

اثاثے چھپانے کا الزام: فواد چوہدری کی نا اہلی کی درخواست عدالت میں سماعت کے لئے مقرر
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی جس میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نااہلی کیس پیر کے روز سماعت کے لئے مقرر ہوئی.
فواد چودھری کے خلاف درخواست سمیع اللہ ابراہیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر رکھی ہے جس میں فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے.

درخواست گزار نے اپنے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ فواد چوہدری نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کی ہے جن کی وجہ سے وفاقی وزیر فواد چوہدری صادق اور امین نہیں رہے اس لئے
ان کو آئین کے آرٹیکل 62 (ون) ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

فواد چودھری نااہلی کیس کی سماعت سنگل بنچ کریگی جن کی سربراہی چیف جسٹس اطہر من اللہ کررہے ہیں اور پیر کے روز وہ خود کیس پر سماعت کرینگے.

عدالت نے درخواست میں فواد چوہدری اور الیکشن کمیشن کو پہلے ہی نوٹس جاری کر رکھے ہیں