کرونا وائرس پر گرمی کا کوئی اثر نہیں ہوتا، گمراہ کن مفروضے مت بنائیں، عالمی ادارہ صحت

07:04 AM, 29 Jul, 2020

نیا دور
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس بات کو ایک بار پھر دہرایا گیا ہے کہ  کرونا وائرس پر موسم کے کوئی اثرات مرتب نہیں ہو رہے۔ تازہ ترین بیان میں ادارے کے متعدی و وبائی امراض کی سربراہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں شمالی حصے میں اس وقت گرمیوں کا موسم ہے اور وہاں ایک عام خیال ہے کہ گرمیاں اس وائرس کو ختم کر دیں گی۔ لیکن ایسا نہیں ہے اور یہ خیال گمراہ کن مفروضوں کا سبب بن رہا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کرونا کی بد ترین لہر کا سامنا کر رہی ہے۔ اور یہ مختلف لہروں میں سامنے آرہا ہے اور آتا رہے گا۔ ایسا نہیں ہے کہ کرونا وائرس کسی نزلے کے وائرس کی طرح ہے کہ جو موسمی اثرات کے تحت اتار چڑھاؤ کا سامنا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ 
مزیدخبریں