پاکستان میں بڑھتے کرونا کیسز، ائیرپورٹس پر ٹیسٹنگ کی عدم سہولت: دبئی نے پاکستان سے آنی والی تمام پروازیں منسوخ کر دیں

05:18 AM, 29 Jun, 2020

رضا ہاشمی

 پاکستان میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز اور ائیرپورٹس پر ٹیسٹنگ کی عدم سہولیات کے باعچ متحدہ عرب امارت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان سے آنے والی تمام پروازیں منسوخ کر دیں ہیں۔


متحدہ عرب امارت کی جانب سے جاری سفری اعلامیہ کے مطابق پاکستان سے آنے والی تمام پروازیں اس وقت تک منسوخ رہیں گی جب تک پاکستان امارات جانے والے تمام مسافروں کا کرونا ٹیسٹ کروانے کا کوئی طریقہ کار نہیں بنا لیتا۔



متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان سے آنے والی ان تمام پروازوں پر اس وقت تک پابندی برقرار رہے گی۔ جب تک کہ پاکستان مسافروں کیلئے کرونا ٹیسٹنگ کا نظام مرتب نہیں کرتا۔  فیصلے سے متاثر ہونے والے مسافروں کو متعلقہ ائیر لائن حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، اب تک مریضوں کی کل تعداد 205249 ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 4146 ہے۔
مزیدخبریں