کوئٹہ؛ سوئی گیس کے پریشر میں کمی کی شکایات، شہریوں کا احتجاج

11:01 AM, 29 Mar, 2023

نیا دور
پچھلے چند روز سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گیس کے پریشر میں کمی اور کہیں گیس کی مکمل عدم دستیابی کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ گیس کی اضافی لوڈشیڈنگ کے خلاف کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر مظاہرین نے احتجاجی دھرنا بھی دیا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام پر غم و غصے کا اظہار کیا تھا اور یہ بھی عندیہ دیا تھا کہ اگر گیس کا پریشر ٹھیک نہ ہوا تو ہم احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

دریں اثنا وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے بھی سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کوئٹہ کے باسیوں پر گیس سے جڑی مشکلات پیدا کرنے پر ناراضگی ظاہر کی ہے اور معاملات حل نہ ہونے کی صورت میں وفاقی حکومت سے احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے۔
مزیدخبریں