آئی جی سندھ کلیم امام اپوزیشن کے رہنماؤں سے خفیہ ملاقاتیں کر رہے تھے: سعید غنی کا نیادور میڈیا سے گفتگو میں انکشاف

10:51 AM, 30 Jan, 2020

نیا دور
وزیراطلاعات سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی نے نیادور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئی جی سندھ کلیم امام کی تعیناتی کے بعد سے کراچی سمیت سندھ بھر میں جرائم میں اضافہ ہوا، لوگوں کا پولیس پر اعتماد بھی خاصا کم ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی مقدمات زیرالتواء تھے جن کی تحقیقات میں پیش رفت نہیں ہوئی ہے، وزراء کے خلاف بےبنیاد انکوائریز شروع کی گئیں تاکہ انکو دباؤ میں لایا جاسکے جبکہ میڈیا میں حکومت کی خبریں بھی لیک کی گئیں، آئی جی سندھ کلیم امام اپوزیشن کے رہنماؤں سے خفیہ ملاقاتیں کر رہے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ ایسے شخص کا نوکری پر رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے، انہیں تو نوکری سے ہی نکال دینا چاہیے۔

 
مزیدخبریں