ماہرین کے مطابق پاکستان میں خوراک کا مسئلہ سماجی اور اقتصادی ہے اصل پریشانی کا باعث لوگوں کی انتہائی کم قوتِ خرید ہے- ہم ہر سال اپنی ضرورت کے لئے کافی گندم اور چاول اگاتے ہیں لیکن اس کا بڑا حصہ برآمد کر دیا جاتا ہے-
جس کے باعث مقامی بازاروں میں ان اشیا کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں- پلاننگ ڈویژن کے 2017 کے ایک سروے کے مطابق- پاکستان کے تقریباً 40 فیصد عوام کثیر الجہتی غربت میں زندگی گزار رہے ہیں- بغیر وقفے کے بچے پیدا ہونا، کم عمری کی شادیاں، ماؤں میں آئرن کی کمی، ماؤں کا بچوں کو قدرتی دودھ نہ پلانا اور کمزور مدافعتی نظام مسئلے کو مزید پیچیدہ بنا دیتے ہیں-
اقوامِ متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق صرف 38 فیصد مائیں اپنے بچوں کو چھ ماہ کی عمر تک قدرتی دودھ پلاتی ہیں-