پاکستان ان ممالک میں سے ہے جہاں نومولود بچوں کی وفات اور نامناسب خوراک کی کمی کا مسئلہ دنیا میں سب سے زیادہ ہے- خوراک کی پالیسی ریسرچ سے متعلق ایک بین الاقوامی ادارے کے مطابق -پاکستان میں ہر پانچ میں سے ایک بچہ خوراک کی کمی کا شکار ہے لیکن پاکستان میں خوراک کی کوئی کمی نہیں-
ماہرین کے مطابق پاکستان میں خوراک کا مسئلہ سماجی اور اقتصادی ہے اصل پریشانی کا باعث لوگوں کی انتہائی کم قوتِ خرید ہے- ہم ہر سال اپنی ضرورت کے لئے کافی گندم اور چاول اگاتے ہیں لیکن اس کا بڑا حصہ برآمد کر دیا جاتا ہے-
جس کے باعث مقامی بازاروں میں ان اشیا کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں- پلاننگ ڈویژن کے 2017 کے ایک سروے کے مطابق- پاکستان کے تقریباً 40 فیصد عوام کثیر الجہتی غربت میں زندگی گزار رہے ہیں- بغیر وقفے کے بچے پیدا ہونا، کم عمری کی شادیاں، ماؤں میں آئرن کی کمی، ماؤں کا بچوں کو قدرتی دودھ نہ پلانا اور کمزور مدافعتی نظام مسئلے کو مزید پیچیدہ بنا دیتے ہیں-
اقوامِ متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق صرف 38 فیصد مائیں اپنے بچوں کو چھ ماہ کی عمر تک قدرتی دودھ پلاتی ہیں-