تفصیلات کے مطابق یہ افراد بھارت سے متصل ممالک جن میں بنگلہ دیش اور بھوٹان شامل ہے وہاں سے آئے محنت کش ہیں جنہیں جانوروں کی طرح سڑک کنارے بیٹھا کر دھویا جا رہا ہے۔ ان پر سپرے کئے جانے والے پانی میں جراثیم کش محلول بھی شامل کیا گیا ہے۔ اور اس سپرے کو انہیں کرونا سے پاک کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/ndtv/status/1244529175379079168
تاہم انتظامیہ کی اس حرکت پر بھارت میں غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے اور اسے اقلیتوں کے ساتھ سلوک کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت میں کرونا کا علاج کرنے پر معمور ڈاکٹروں سے بھی ہتک آمیز رویہ رکھے جانے کی اطلاع ہیں جبکہ ایک لیڈی ڈاکٹر پولیس کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بھی بن چکی ہے۔