بھارت میں کرونا کا خوف: لوگوں کو جانوروں کی طرح سڑک پر بیٹھا کر دھونا شروع کردیا

بھارت میں کرونا کا خوف: لوگوں کو جانوروں کی طرح سڑک پر بیٹھا کر دھونا شروع کردیا
کرونا وائرس نے پوری دنیا کی حکومتوں کو بوکھلا کر رکھا دیا ہے اور اب ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں کہ جس میں شہریوں سے انسانیت سوز سلوک کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے بھارت کی ریاست اتر پردیش میں بنی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ خواتین اور مرد سڑک کنارے بیٹھے ہیں اور ان پر پائپ سے پانی پھینکا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افراد بھارت سے متصل ممالک جن میں بنگلہ دیش اور بھوٹان شامل ہے وہاں سے آئے محنت کش ہیں جنہیں جانوروں کی طرح سڑک کنارے بیٹھا کر دھویا جا رہا ہے۔ ان پر سپرے کئے جانے والے پانی میں جراثیم کش محلول بھی شامل کیا گیا ہے۔ اور اس سپرے کو انہیں کرونا سے  پاک کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ 

https://twitter.com/ndtv/status/1244529175379079168

تاہم انتظامیہ کی اس حرکت پر بھارت میں غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے اور اسے اقلیتوں کے ساتھ سلوک کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت میں کرونا کا علاج کرنے پر معمور ڈاکٹروں سے بھی ہتک آمیز رویہ رکھے جانے کی اطلاع ہیں جبکہ ایک لیڈی ڈاکٹر پولیس کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بھی بن چکی ہے۔